Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں ایگزٹ پولز کے نتائج، مودی کے تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کے امکانات

2019 کے انتخابات میں بی جے پی نے 303 سیٹیں حاصل کیں (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا میں سات مراحل پر مشتمل طویل انتخابات کے بعد ایگزٹ پول کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو واضح برتری حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈین نیوز چینل ’سی این این نیوز 18‘ کے ایگزٹ پول نے بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو کم از کم 355 نشستیں حاصل کرنے کی پیش گوئی کی ہے جو درکار 272 نشستوں کی اکثریت سے کافی زیادہ ہے۔
انڈین نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق چھ ایگزٹ پولز میں بی جے پی اور دیگر جماعتوں کے اتحاد ’این ڈی اے‘ کو بڑی کامیابی ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مختلف ایگزٹ پولز نے بی جے پی کی اسمبلی میں سیٹیں حاصل کرنے کی تعداد کی پیش گوئی کی ہے۔ رپبلک بھارت پی مرک نے 359، انڈیا نیوز ڈی ڈائنامکس نے 371، رپبلک بھارت میٹیز نے 353 سے 368، ڈائنک بھاسکر نے 281سے 350، نیوز نیشن نے 342 سے 378 اور جان کی بات نے 362 سے 392 نشستوں کی پیش گوئی کی ہے۔
ایگزٹ پولز نے اینڈ ڈی اے کی کرناٹک، مہاراشٹرا اور کیرالہ میں جیت کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ بنگال میں ایگزٹ پولز نے بی جے پی کے لیے پچھلی بار کے مقابلے بہتر کارکردگی کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ کم از کم تین ایگزٹ پولز نے کہا ہے کہ بی جے پی اب لوک سبھا سیٹوں کے لحاظ سے بنگال میں واحد سب سے بڑی پارٹی ہوگی۔
انڈین وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ وہ مسلسل تیسری مدت کے لیے اقتدار میں واپس آئیں گے۔ کانگریس انتخابی نقصانات اور انحراف کے ایک سلسلے سے دوچار ہے۔
2019 کے انتخابات میں بی جے پی نے 303 سیٹیں حاصل کیں اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے یہ تعداد 352 تک پہنچائی۔ کانگریس نے 52 سیٹیں حاصل کیں اور یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے) نے کل 91 سیٹیں حاصل کیں۔
بی جے پی نے اس بار 370 سیٹوں کا ہدف رکھا ہے اور اپنے اتحادیوں کی مدد سے 400 کے ہدف کو عبور کرنا چاہتی ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں 543 نشستیں ہیں اور اکثریت کے لیے 272 سیٹی درکار ہیں۔
 

شیئر: