Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قونصل جنرل خالد مجید کا طائف سکول میں کھلی کچہری سے خطاب

پاکستانی کمیونٹی کےلیے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں
پاکستان قونصلیٹ جدہ کے قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے پاکستانی سکول طائف میں کھلی کچہری سے خطاب کیا اور کمیونٹی کے مسائل سنے۔
اس موقع پر قونصل ویلفیر اور لنک افسر شیرازخان بھی موجود تھے۔
قونصل جنرل کا کہنا تھا’ پاکستانی کمیونٹی کےلیے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں‘۔
انہوں نے کہا’ کمیونٹی کے مطالبے پر سکول میں ڈبل شفٹ کو ختم کرکے ایک شفٹ کی جائے گی جبکہ سکول کےلیے کشادہ بلڈنگ کے انتظامات بھی آخری مراحل میں ہیں‘۔
انہوں نے بتایا ’سکول منیجمنٹ کمیٹی کا قیام بھی مکمل ہوچکا ہے‘۔
انہوں نے تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے طائف سکول کی تعریف کی اور کہا’ میرا وژن اس سکول کو مزید بہتر بنانا ہے، اس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں‘۔
اس موقع پر پرنسپل قیصر خان نے سکول کی کارکردگی سے آگاہ کیا، قونصل جنرل اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: