سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ مشرقی ریجن میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث سعودی شہری مجتبی آل اسماعیل کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے پرعملدارآمد کیا گیا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ’ قومی امن کے لیے خطرہ بننے والے شہری پرالزام تھا کہ وہ ایک دہشتگرد گروپ کے ساتھ منسلک ہے جس نے چیک پوائنٹ پرمتعین قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کی‘۔
علاوہ ازیں اپنے گھر میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے اسحلہ کا ذخیرہ کیا ہوا تھا جن میں دھماکہ خیز مواد بڑی مقدار میں شامل تھا۔
عدالت میں جرم ثابت ہونے اور تمام شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے اس کے خلاف سزائے موت کا حکم صادر کیا تھا جس پر وزارت داخلہ نے پیر کو مشرقی ریجن میں عمل درآمد کرادیا۔