Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی اور سیکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث شہری کو سزائے موت

’دہشت گرد کارروائیوں میں شرکت کی اور تخریب کاری کے لیے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد حاصل کئے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور سیکیورٹی اہلکار کو قتل  کرنے کے جرم میں سعودی شہری پر موت کی سزا نافذ کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری موفق بن صالح بن سنید الحربی کا جدہ میں سر قلم کردیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہری دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہوا اور اس کے سربراہ سے بیعت کی، تنظیم کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر سیکیورٹی اہلکار کو قتل کیا، دہشت گرد کارروائیوں میں شرکت کی اور تخریب کاری کے لیے اسلحہ کے علاوہ دھماکہ خیز مواد حاصل کئے ہیں‘۔
’مذکورہ الزامات کی بنیاد پر اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جس نے شواہد اور ثبوتوں کی بنا پر اسے موت کی سزا سنائی تھی‘۔
’عدالت کے فیصلے کی اپیل کورٹ اور ہائی کورٹ میں تصدیق کی گئی  اور شاہی فرمان جاری کیا گیا جس میں عدالت کا شرعی فیصلہ نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی‘۔

شیئر: