Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارکس سٹوئنس کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی، آسٹریلیا کی عمان کو 39 رنز سے شکست

یہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ تھا (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنز سے ہرا دیا۔
بارباڈوس میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 165 رنز کے ہدف کے جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا سکی۔
عمان کی جانب سے آیان خان نے 36، مہران خان نے 27 اور کپتان عاقب الیاس نے 18 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی طرف سے مارکس سٹوئنس نے تین جبکہ مِچل سٹارک اور ایڈم زیمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد آسٹریلیا نے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس سٹوئنس نے 67، ڈیوڈ وارنر نے 56 اور کپتان مِچل مارش نے 14 سکور بنائے۔
عمان کی طرف سے مہران خان نے دو جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں عمدہ آل راؤنڈ کاردگی دکھانے پر مارکس سٹوئنس کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ تھا جبکہ عمان کی یہ مسلسل دوسری شکست تھی۔
اس سے قبل 3 جون کو کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے عمان کو سپر اوور میں شکست دے دی تھی۔
آسٹریلیا ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ 8 جون کو بارباوڈوس میں روایتی حریف انگلیںڈ کے خلاف کھیلے گی۔
دوسری جانب عمان ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 9 جون کو سکاٹ لیںڈ کے خلاف انٹیگا میں کھیلے گی۔

شیئر: