سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے کپتان سالم الدوسری نے اپنے ننھے پاکستانی مداح سے مل کر اُن کی فرمائش پوری کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے میچ کے لیے موجود سعودی ٹیم کے کپتان سالم الدوسری کو پاکستانی بچے سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی سٹار فٹبالر سالم الدوسری پاکستان کے خلاف میچ کھیلیں گے؟Node ID: 863746
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سالم الدوسری اپنے ننھے پاکستانی مداح سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہیں اور پھر اُنہیں اپنی قومی جرسی بھی بطور تحفہ پیش کرتے ہیں۔
اپنے ہیرو سے مل کر یہ ننھا مداح خوشی سے پھولے نہیں سماتا اور جرسی ہاتھ میں پکڑ کر خوب خوش دکھائی دیتا ہے۔
الكابتن @salem_d29 يلتقي شيس ساجي pic.twitter.com/ngpxXIsUKc
— المنتخب السعودي (@SaudiNT) June 5, 2024
ایکس پر موجود دوسری ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ اس بچے کی جانب سے فرمائش کی گئی کہ وہ اپنے ہیرو سالم الدوسری سے ملنا چاہتے ہیں۔
ویڈیو میں یہ ننھا مداح کہتا ہے کہ ’مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میرے ہیرو سالم الدوسری پاکستان آ رہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں اُن سے مل سکوں۔‘
سپر اسٹار سالم الدوسری (سعودی قومی ٹیم کے کھلاڑی) نے پاکستانی بچے کی فرمائش پوری کرتے ہوئے اس سے ملاقات کی اور اسے ایک ٹی شرٹ بطور تحفہ دی۔
— Dr. Naif Alotaibi (@Dr_Naif777) June 5, 2024
خیال رہے کہ سالم الدوسری نے 2022 کے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فیصلہ کن گول کر کے تاریخ رقم کرتے ہوئے سعودی عرب کو جیت دلوائی تھی۔
سعودی ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر جہاں پاکستانی فٹبال شائقین خوشی سے سرشار ہیں وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی سعودی ٹیم کو خوش آمدید کہا ہے۔
ایکس پر اپنی پوسٹ میں بابر اعظم نے لکھا کہ ’میں سعودی فٹبال ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ نیک تمنائیں۔‘
أرحب بإخوتي السعوديين في باكستان
I welcome Saudi Football team in Pakistan. Best wishes.
— Babar Azam (@babarazam258) June 5, 2024