روسی عازمین حج کا پہلا قافلہ مملکت پہنچ گیا
امسال روس سے 25 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے (فوٹو عاجل)
روس سے تعلق رکھنے والے عازمین کا پہلا گروپ مکہ مکرمہ پہنچ گیا جن کی تعداد 200 ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مطوفی کمپنی (اشرقت) کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ روس سے پہنچنے والے 200 عازمین کے پہلے گروپ کا استقبال کیا۔
پہلے گروپ کے ساتھ ہی روسی عازمین حج کی مملکت آمد کا سلسلہ باقاعدہ شروع ہو گیا,
مطوفی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد ماجنی نے وضاحت کی کہ اس سال روسی عازمین کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ جائے گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں