جے پور .... راجستھان کے ایک گاﺅں بھرت پور میں 60افراد ایک تقریب میں زہر خورانی کا شکار ہوگئے۔ ان میں 13بچے شامل ہیں۔ ان سب کو مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسپتال میں انہیں ڈرپ چڑھائی گئی۔ اسپتال میں خاطر خواہ بستروں کا بھی انتظام نہیں اور مریضوں کو فرش پر لٹایا گیا ہے۔ تصویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ اس اسپتال میں لوگوں کو ایک کمرے میں فرش پر لٹاکر ڈرپ چڑھائی جاتی ہے۔