Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیت کے بعد امریکی کرکٹر کا پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام

ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ کے بعد حارث رؤف پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگایا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر امریکی کرکٹر رسٹی تھرون نے بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا ہے۔
جمعے کو رسٹی تھرون نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستانی بولر پر گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا۔ 
امریکی کرکٹر رسٹی تھرون نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر  پوسٹ میں فاسٹ بولر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میچ کے دوران فاسٹ بولر نے انگوٹھے کے ناخن کا استعمال کرتے ہوئے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔‘
رسٹی تھرون نے اپنی پوسٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایکس ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا ایسا دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بولر نے نئی گیند کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی؟ تو گیند تبدیل ہونے کے محض 2 اوورز بعد کیسے سوئنگ ہونے لگی؟‘

واضح رہے کہ جمعرات کو امریکہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سُپر اور میں شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ امریکہ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں حصہ لے رہا ہے۔

شیئر: