شکاگو: جیمز بیئرڈ ایوارڈ جیتنے والے شیف کا فلسطینوں سے اظہار یکجہتی
شکاگو: جیمز بیئرڈ ایوارڈ جیتنے والے شیف کا فلسطینوں سے اظہار یکجہتی
منگل 11 جون 2024 20:55
فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے اخلاقی معیار کو بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
شکاگو میں ہونے والی ایک تقریب میں جیمز بیئرڈ ایوارڈ جیتنے والے فلسطینی شیف مائیکل رفیدی نے کہا ہے کہ یہ ’فلسطین اور وہاں کے تمام فلسطینیوں کے لیے ہے۔‘
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق قدیم کھانا پکانے کی تکنیک استعمال کرنے والے فلسطینی شیف نیو اورلینز میں ایک سینیگالی ریستوران اور اوریگون میں ایک اعلیٰ درجے کے تھائی ریستوران کے ساتھ مقابلے میں شامل تھے۔
جیمز بیئرڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں مختلف قسم کے کھانے تیار کرنے والے ماہر شیف مشہور 22 پکوان کے ساتھ 100 سے زیادہ ریستوراں آسکر کے مساوی اس ایوارڈ میں حصہ لے تھے۔
جیمز بیئرڈ فاؤنڈیشن کی اس تقریب کی مختلف کیٹیگریز میں شاندار ریسٹوریٹر، شیف اور ریستوراں کے لیے ایوارڈز شامل تھے۔
رفیدی نے ایوارڈ تقریب میں روایتی سیاہ اور سفید رنگ والا فلسطینی سکارف ’کیفیہ‘ اوڑھا ہوا تھا۔
اس موقع پر رفیدی نے بتایا کہ وہ اپنے فلسطینی دادا کو بہت یاد کرتے ہیں جو بہترین شیف تھے اور انہوں نے شیف بننے میں میری رہنمائی کی۔
ریستوراں ایوارڈز کے ججز زیادہ تر گمنام رہتے ہیں، ووٹ دینے سے قبل پکوان کی ورائٹی دیکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ ایوارڈ کے لیے نامزد شیف کے اخلاقی ضابطے کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
اس موقع پر بہترین نئے ریستوراں کا ایوارڈ نیو اورلینز میں سینیگال کے ایک ریستوراں ڈاکار نولا کو دیا گیا۔
جیمز بیئرڈ فاؤنڈیشن نے 1991 سے اس ایوارڈ کا آغاز کیا تھا تاہم 2020 اور 2021 میں تنظیم نے ایوارڈ تقریب منعقد نہیں کرائی کیونکہ ریستوراں کی صنعت عالمی وباء کورونا سے دوچار تھی۔
فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے اخلاقی معیار کو بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے تا کہ ریستوران انڈسٹری میں اس معیار پر زیادہ توجہ دی جائے۔
تقریب میں اعلیٰ درجے کے تھائی ریستوراں ’لینگبان‘ نے شاندار ریستوراں کا ایوارڈ جیتا، جب کہ شکاگو کے نارتھ سائیڈ پر 1999 سے کھلے ریسٹورنٹ ’لولا کیفے‘ نے شاندار مہمان نوازی کا ایوارڈ جیتا ہے۔
تقریب میں موجود کولوراڈو کے ایک جوڑے ایریکا اور کیلی وائٹیکر نے شاندار ریستوراں ایوارڈ جیتا ہے، اس موقع پر کیلی وائٹیکر نے کہا ’ہم خاص طور پر ان اقدامات پر توجہ رکھتے ہیں جن کے سبب یہ ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔