لندن .... لندن میں گرین فیل ٹاور میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 58 تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ہفتہ کو حکام نے بتایا کہ متعدد افراد لاپتہ بھی ہیں۔ان کے بارے میں خیال کیا جا سکتا ہے کہ وہ بھی ہلاک ہو چکے ۔ برطانوی پولیس کے مطابق آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے عمل میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ پولیس نے 30ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے حکم دیا کہ آتشزدگی کی وجوہ جاننے کیلئے مکمل اور جامع تحقیقات کی جائیں۔دریں اثناءآتشزدگی پر مبینہ حکومتی بے حسی کے خلاف سیکڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔ وزیراعظم تھریسا مے کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے مقامی ٹاﺅن ہال عمارت پر دھاوا بول دیا ۔ وزیراعظم کی گاڑی روک کر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بے گھر متاثرین کیلئے فوری امداد کا مطالبہ کیا ۔