سعودی حکام نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید 18 افراد کو گرفتار کرلیا
91 افراد کو حج پرمٹ کے بغیر مکہ لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے ’حج سکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید 26 افراد کو گرفتار کیا ہے، ان میں ایک غیر ملکی، ایک جی سی سی شہری اور 16 سعودی شامل ہیں‘۔
ایس پی اے کے مطابق زیر حراست افراد گزشتہ روز 91 افراد کو حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی سیزنل تحقیقاتی کمیٹی نے ان کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے۔ ہر ایک کیریئر کو 15 دن کی قید اور فی کس 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا دی گئی۔
گرفتارغیرملکیوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت سے بے دخل کیا جائے گا جبکہ ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی دو گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا۔
وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور غیر ملکیوں سے حج ضوابط کی پابندی کرنے کا پھر مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ حج ضوابط کا مقصد غیرقانونی طورپر حج کے لیے جانے والوں کو روکنا ہے تاکہ بیرون مملکت سے اور قانونی طورپر حج کرنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ حج کے مناسک آرام سے ادا کرسکیں۔