Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی حج کمپنی چلانے پر خاتون سمیت 5 غیر ملکی گرفتار

’مذکورہ افراد میں سے 4 کے پاس اقامہ تھا جبکہ پانچواں شخص وزٹ ویزے پر تھا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے فرضی حج کمپنی چلانے پر 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک خاتون بھی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان انڈونیشیا کے تارکین ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد میں سے 4 کے پاس اقامہ تھا جبکہ پانچواں شخص وزٹ ویزے پر تھا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کے قبضے سے فرضی حج اجازت نامے، نسک کارڈ، جعلی دستاویزات، جعلی مہریں اور متعدد کمپیوٹر اور پرنٹر بھی ضبط ہوئے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد سادہ لوح تارکین کو دھوکہ دے رہے تھے جبکہ ان سے پیسے بٹور کر فرارہونے کا ارادہ رکھتے تھے‘۔

شیئر: