Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ میں موسلا دھار بارش، حجاج کے چہرے کھل اٹھے

محکمہ موسمیات نے صبح کو شدید گرمی کا امکان ظاہر کیا تھا(فوٹو، علی خمج)
منیٰ میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز سہہ پہر کو اچانک موسلا دھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔
گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہاں گرمی سے پریشان حال حجاج کے چہرے بھی کھل اٹھے۔

جمرات کی جانب جانے والے حجاج بارش ہوتے ہی دعاوں میں مصروف ہوگئے(فوٹو،اردونیوز)

موسمیات کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ 11 ذوالحجہ کو گرمی شدید ہوگئی۔ درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچنے کا امکان تھا۔
صبح سے ہی گرمی سے بے حال حجاج کرام کافی پریشان دکھائی دے رہے تھے کہ اچانک آسمان بادلوں سے بھرگیا اور چند لمحات میں بارش شروع ہوگئی۔
بارش شروع ہوتے ہی جمرات کی جانب جانے والے حجاج نے دعا کے لیے ہاتھ بلند کرلیے ۔ گرمی سے پریشان حال حجاج بوندا باندی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے خوشی خوشی جمرات کی جانب رواں دواں رہے۔
 

شیئر: