شاہی مہمان مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین کے پروگرام برائے حج عمرہ و زیارت کے مہمان جس کی نگرانی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کررہی ہے۔ اس سال شاہی مہمان فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد آج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ منورہ آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ شاہی مہمان مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نمازیں، نوافل اور روضہ رسول پر حاضری کے علاوہ شاہ فہد قرآن کمپلیکس اور دیگر تاریخی مقامات بھی دکھائے جائیں گے۔
مکہ سے رخصت ہوتے وقت خادم حرمین شریفین کے مہمانوں نے شاندار حج انتظامات اور مملکت میں آمد سے لے کر اب تک کے لمحات کو یادگار بنانے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔
شاہی مہمانوں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حجاج کو بہترین سہولیات کے ساتھ حج خدمات فراہم کررہا ہے۔
سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللہ اللطیف آل الشیخ نے شاہی مہمانوں کی خدمت کے لیے مختلف کمیٹیاں قائم کی ہیں جو شاہی مہمانوں کو آمد ورفت، طعام و قیام اور دیگر خدمات فراہم کررہی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں