Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجدعان نے سعودی، سوئس فنانشل ڈائیلاگ میں سعودی وفد کی سربراہی کی

اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے زیورخ میں چوتھے سعودی، سوئس فنانشل ڈائیلاگ میں مملکت کے وفد کی سربراہی کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وفد میں وزارت خزانہ، سعودی سینٹرل بنک، انشورنس اتھارٹی، فنانشل سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام اور فنٹیک سعودی کے سینئیر حکام شامل تھے۔
سعودی وزیر خزانہ نے سوئس ہم منصب کیلر سٹر کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کیا۔
اقتصادی اور مالیاتی تعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
سعودی وزیر خزانہ نے مملکت میں 100 سے زیادہ کمپنیوں کے ساتھ تجارتی پارٹنر کے طور پر سوئٹزرلینڈ کے کردار کا ذکر کیا۔

شیئر: