سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ’ مملکت کے بیشترعلاقوں میں سنیچر سے آئندہ جمعے تک درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا‘۔
اخبار 24 کے مطبق بیان میں کہا گیا کہ’ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے‘۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے ’الشرقیہ کے ساتھ ریاض، قصیم، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں شدید گرمی ہے۔ درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے‘۔
’جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت دمام میں 49 اور الاحسا میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا‘۔
مدینہ منورہ، ریاض، وادی الدواسیر اور القیصومہ میں درجہ حرات 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔