Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا: لیتھیم بیٹری کی فیکٹری میں آگ، 16 افراد ہلاک

ریسکیو کارکنوں نے آگ پر قابو پانے کے بعد ورکرز کی لاشیں نکالی ہیں۔ فوٹو اے پی
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے قریب لیتھیم بیٹری بنانے والی فیکٹری میں پیر کو آگ لگنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور7 زخمی  ہوگئے جب کہ چھ افراد لاپتہ ہیں۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مقامی فائر فائٹر کم جن ینگ نے ٹیلی ویژن پر بریفنگ میں بتایا ہے یہ سانحہ سیول کے جنوب میں واقع شہر ہواسیونگ میں پیش آیا ہے۔
کم جن ینگ نے مزید بتایا کہ ہمارے ریسکیو کارکنوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فیکٹری آگ پر قابو پانے کے بعد ورکرز کی لاشیں نکالی ہیں۔
اس واقعے میں لاپتہ ہونے والے زیادہ تر غیر ملکی تھے جن میں چینی شہری بھی شامل تھے۔
لاپتہ افراد کے موبائل فون سگنلز کو فیکٹری کی دوسری منزل تک ٹریک کیا گیا۔
ایک عینی شاہد نے حکام کو بتایا کہ فیکٹری کارکنان بیٹریوں کی جانچ اور پیکنگ کر رہے تھے کہ اچانک بیٹریاں پھٹنے سے آگ تیزی سے پھیلنا شروع ہو گئی تاہم اصل وجوہ  تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔

 فیکٹری میں حادثہ سے قبل کل 102 کارکن کام کر رہے تھے۔ فوٹو اے پی

مردہ پائے جانے والے زیادہ تر کارکنان ممکنہ طور پر سیڑھیوں کے ذریعے فیکٹری سے نکلنے کی کوشش میں ناکام رہے۔
حکام اس بات کی تحقیق کریں گے کہ  فیکٹری میں آگ بجھانے کے نظام نے ٹھیک طرح سے کام کیا یا نہیں۔

زیادہ تر کارکنان سیڑھیوں کے ذریعے نکلنے کی کوشش میں ناکام رہے۔ فوٹو اے پی

لیتھیم بیٹری بنانے والی فیکٹری میں حادثہ سے قبل کل 102 کارکن کام کر رہے تھے۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے سانحہ میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور مدد کے لیے علاقے کے حکام کو دستیاب وسائل اور آلات کی جلد ترسیل کا حکم دیا تھا۔

شیئر: