Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجمان کی کیمیکل فیکڑی میں آتشزدگی سے 9 پاکستانی زخمی

متاثرہ افراد شارجہ، عجمان اور ابوظبی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں
متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی ایک کیمیکل فیکڑی میں آتشزدگی سے نو پاکستانی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
امارات میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے’ سنیچر کی رات فیکڑی میں آگ لگی جس میں سینیٹائزر اور پرفیوم بنانے کےلیے استعمال ہونے والی کیمیائی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔‘
سفاررتخانے کے مطابق ’متاثرہ افراد کا تعلق سندھ کے شہر نواب شاہ اور پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان سے ہے۔‘
زخمیوں میں گل داد، نواب، امام بخش اور ایم اکرم اعجاز شاہد، اعجاز، ظہور ، اورسکندر شارجہ، عجمان اور ابوظبی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
پاکستان قونصلیٹ کی ویلفیئر ونگ کی ٹیم عجمان پولیس کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔
پاکستان قونصلیٹ دبئی کا کہنا ہے’ ویلفیئر ونگ کے افسران زخمی پاکستانیوں کی پر ممکن مدد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ قونصلیٹ کی ٹیم نے ہسپتالوں کا دورہ کیا اور وہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔‘
یاد رہے امارات 1.5 ملین پاکستانی تارکین کا گھر ہے اور سعودی عرب کے بعد ترسیلات زر کا بڑا ذریعہ ہے۔

شیئر: