Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں غیر قانونی گودام سیل، پرانے میٹریس پر نئے کور لگا ئے جا رہے تھے

گودام کو تمام سامان ضبط کرکے سیل کردیا گیا۔ (فوٹو وزارت تجارت ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزارت تجارت کی نگراں ٹیموں نے مکہ مکرمہ کے مشرق میں ایک گودام پر تفتیشی کارروائی کی ہے جہاں غیر قانونی کارکن استعمال شدہ اسفنج کے گدوں کو کپڑے کے نئے کور لگا کر دوبارہ استعمال کے لیے  پیک کررہے تھے۔
یہ غیر قانونی کارکن بلدیہ کے کچرے کے کنٹینرز سے گدوں اور اسفنج کو حاصل کرتے تھے۔
سعودی وزارت تجارت  نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا کہ سیکیورٹی فورس کے تعاون سے خلاف ورزی کرنے والے گودام کو بند کرایا گیا۔
علاوہ ازیں ایک ٹرانسپورٹ ٹرک کو بھی قبضے میں لیا۔ ملوث افراد کو انسداد کمرشل فراڈ سسٹم کی دفعات کے مطابق اقدامات کےلیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
وزارت کا کہنا ہے ضبط شدہ اشیا میں 1921 گدے، 2700 میٹر کپڑا اور گدے کے کورشامل ہیں۔
علاوہ ازیں 5 ٹن لکڑی ضبط کرکے تلف کردی گئی۔ اس کے علاوہ پیکنگ اور کور تیار کرنے والی سلائی مشینیں و آلات بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

اس پر 3 سال قید اور 10 لاکھ جرمانہ ہے۔ (فوٹو وزارت تجارت ایکس اکاؤنٹ)

وزارت تجارت نے کہا کہ اینٹی کمرشل فراڈ سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزائیں دلائیں گی۔ ان جرائم پر تین سال تک قید اور 10 لاکھ ریال کا مالی جرمانہ بھی ہے۔
ان میں سے ایک یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کی تشہیر بھی میڈیا میں کی جاتی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: