Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کے خلاف تحقیقات نہیں ہورہی

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے پر تحقیقات نہیں کی جارہی ۔ ایک بیان میں امریکی صدر کے وکیل نے کہا کہ ایسا کوئی نوٹس نہیں ملا جس میں تحقیقات کا عندیہ دیا گیا ہو۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو برطرف کرنے پر انہیں شامل تفتیش کیا گیا ہے جبکہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بیان امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ پر ردعمل تھا۔

شیئر: