Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں فیملی اقامہ کے لیے کون سی نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے؟

امارات میں مقیم غیرملکی اپنی فیملی کے لیے اقامہ حاصل کرسکتا ہے
متحدہ عرب امارات میں فیملی اقامہ کے لیے نئی شرائط جاری کی گئی ہیں۔
امارات میں مقیم غیرملکیوں کے لیے اپنی فیملی کا اقامہ جاری کرانے کے لیے پروفیشن کی شرط کو ختم کردیا گیا۔
امارات الیوم کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وشہریت کی جانب سے نئی شرائط کے بارے میں کہا گیا کہ ’امارات میں مقیم کوئی بھی غیرملکی اپنی فیملی کے لیے اقامہ حاصل کرسکتا‘۔
’فیملی اقامے کے لیے کم از کم آمدنی 4 ہزار درھم یا ماہانہ تین ہزاردرھم اور رہائش کا ثبوت پیش کرنا ہوگا‘۔
’فیملی اقامہ کے لیے 18 برس سے زائد تمام ممبران کا میڈیکل چیک اپ کرانا ضروری ہوگا۔ میڈیکل چیک اپ مقررہ طبی اداروں کا ہی قابل قبول ہوگا‘۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا’ اقامہ ہولڈر کی فیملی اگر عارضی انٹری ویزے (وزٹ ویزے) پر امارات میں مقیم ہو تو اسے اقامے میں تبدیل کرانے کی اجازت ہوگی‘۔
’اقامہ میں تبدیل کرانے کے لیے امارات میں داخل ہونے کے 60 دن کے اندر اندر کارروائی مکمل کرنا ہوگی‘۔
اقامہ کی درخواست دینے کے لیے ’ای چینلز‘ یا اتھارٹی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں گوگل اسٹور یا ایپل اسٹور پر موجود ایپلکیشن کے ذریعے بھی فیملی اقامہ کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔

شیئر: