Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای سپورٹس ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز کےلیے سعودی عرب کے ای ویزے

ورلڈ کپ 3 جولائی سے 25 اگست تک ریاض میں جاری رہے گا۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی ای سپورٹس فاونڈیشن نے وزارت خارجہ اور وزارت سیاحت کے اشتراک سے ای سپورٹس ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز کو ای ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے مملکت میں داخلے کے طریقہ کار کو ہموار کرنا، تمام بین الاقوامی اور اعلی معیار کے ایونٹس کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔
ای سپورٹس ورلڈ کپ 3 جولائی سے 25 اگست تک ریاض میں جاری رہے گا۔
ایس پی اے کے مطابق ایونٹ کے حولے سے معلومات اور شرکت کےلیے ای سپورٹس ورلڈ کپ کی ویب سائٹس سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
90 دن کا سنگل انٹری ویزا آن لائن حاصل کرنے کےلیے’ سعودی ویزا‘ نیشنل ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔
 ای سپورٹس ورلڈ کپ جو سب سے بڑا ایونٹ ہے بولیوارڈ سٹی میں ایلیٹ ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے ڈھائی ہزار پروفیشنل پلیئرز کو ایک جگہ اکھٹا کرے گا۔
گیمنگ کی دنیا کے سب سے بڑے انعامات رکھے گئے ہیں جن کی مالیت 60 ملین ڈالر ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں گیمنگ اور ای سپورٹس انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس میں ملکی گیم ڈویلپرز اور خطے میں عالمی سطح کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت والے گروپ نے مملکت کو عالمی معیار کی گیمنگ کمپنیوں کے ساتھ عالمی گیمنگ ہب میں تبدیل کرنے کے لیے 142 بلین ریال کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔

شیئر: