Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر سفر کی کوشش، دو عرب شہریوں کو سزا

ایک شہری امریکہ اور دوسرا بیلجیئم جانے کی کوشش کررہا تھا ( فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کی عدالت نے جعلی ویزے پر امریکہ اور بیلجیئم سفر کی کوشش کرنے والے دوعرب شہریوں قید اور بے دخلی کی سزا سنائی ہے۔
 الامارات الیوم کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر ایک افسر نے شک پر ایک عرب شہری کے پاسپورٹ کو چیک کیا تو پتہ چلا کہ وہ جعلی ویزے پر امریکہ جانے کی کوشش کررہا تھا۔ عرب شہری کا کیس متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
 پبلک پراسیکیوشن نے کیس خصوصی کورٹ بھیج دیا۔ عدالت نے الزام ثابت ہونے پر عرب شہری کو اسٹے آرڈر کے ساتھ قید کی سزا دی تاہم اسے دبئی سے بے دخلی کا حکم  بھی دیا گیا۔ 
ایک اورعرب شہری  کودبئی ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیلجیئم جانے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔
تحقیقات سے پتہ چلا  اس نے تین ہزار یورو میں جعلی ویزا حاصل کیا تھا۔ عرب شہری نے موقف اختیار کیا کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ ویزا جعلی ہے۔
دبئی کی خصوصی عدالت نے ایک ماہ قید کی سزا اور بے دخلی کا حکم دیا۔ 

شیئر: