دبئی: کمپنی کی رقم غبن کرکے ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرالی، ملازم کو سزا
پولیس نےملزم کی گرفتاری کے بعد رقم برآمد کرلی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی کی کورٹ نے کمپنی کے ملازم کو غبن کے ایک مقدمے میں قید وجرمانے کی سزا سنائی ہے۔
ملازم نے رقم کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے بجائے غبن کرلی، فرار کی کوشش پر ایئرپورٹ سے پکڑا گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق ملازم کمپنی کے 8 لاکھ درہم بینک میں جمع کرانے کے بجائے ایک دوسرے شخص کی مدد سے ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرکے امارات سے فرار ہونے کی کوششش کررہا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی۔
ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اس نے کمپنی کی رقم میں سے7 لاکھ 89 ہزار درہم ڈیجیٹل کرنسی میں منتقل کیے اور گیارہ ہزار درہم اپنے پاس رکھے۔ بعد ازاں پولیس نے ڈیجیٹل کرنسی کی ایکسپرٹ کمپنی کے دفتر اور ملزم سے رقم برآمد کرلی۔
ملزم سے تعاون کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔
عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک سال قید اور 8 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی۔
بعد ازاں اپیل کورٹ نے سزا ایک ماہ تک کم کردی تاہم جرمانے کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط کی گئی رقم کمپنی کی ہے اور اسے اس کی وصولی کا حق حاصل ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں