Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار دن میں’ فیراری‘ سے 35 ہزار درھم کی ٹریفک خلاف ورزیاں

عدالت نے عرب شہری کو 20 ہزار درھم ادا کرنے کا حکم دیا۔(فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ایک عرب شہری نے صرف چار دن کے اندر رینٹ پر لی گئی لگژری فیراری چلاتے ہوئے 35 ہزار درہم کی ٹریفک خلاف ورزیاں کیں۔

عرب شہری نے ٹریفک خلاف ورزیوں کے باجود جرمانوں کا ایک حصہ رینٹ اے کار کو دینے سے انکار کیا۔

الامارات الیوم کے مطابق دبئی کی رینٹ اے کار کمپنی نے تنازع  حل نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا اور عرب شہری کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ کمپنی کا کہنا تھا گاڑی کا یومیہ کرایہ 2939 درھم تھا۔
رینٹ اے کار کمپنی نے بتایا 4 دن بعد جب عرب شہری نے کار واپس کی تو یہ دیکھ کر حیرت زدہ ہوئی کہ عرب شہری نے 35660 درھم کی 13 ٹریفک خلاف ورزیاں کی ہیں۔عرب شہری ایک ٹریفک حادثے میں بھی ملوث تھا۔
رینٹ اے کار کمپنی نے جب ٹریفک خلاف ورزیوں اور کرایے کی رقم ادا کرنے کے لیے کہا تو عرب شہری نے کچھ رقم ادا کی اور باقی ادائیگی سے انکار کردیا۔
عدالت نے بیانات سننے اور ماہرین کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد عرب شہری کو رینٹ اے کار کمپنی کو 20 ہزار درھم ادا کرنے کا حکم دیا۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: