Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتوار سے جمعے تک کن علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے؟

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان متوقع ہے (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’اس ہفتے کے آخر تک مملکت میں درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اتوار 30 جون سے جمعہ 5 جولائی 2024 تک الشرقیہ ریجن اور ریاض کے کچھ حصوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے‘۔
’زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان متوقع ہے‘۔
مرکز کا کہنا ہے ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک  رہنے کا امکان ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے ’سنیچر کو الاحسا اور شرورہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دمام میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘۔
’مدینہ منورہ، منی اور وادی الدوسر میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا‘۔

شیئر: