’سعودی عرب میں 2030 تک گیس پیداوار میں 63 فیصد اضافہ ہو گا‘
’سعودی عرب میں 2030 تک گیس پیداوار میں 63 فیصد اضافہ ہو گا‘
پیر 1 جولائی 2024 5:05
الجافورہ پروجیکٹ یومیہ تقریبا 20 لاکھ کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ ’الجافورہ گیس فیلڈ پروجیکٹ یومیہ تقریبا 20 لاکھ کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا جس کا استعمال مصروف اوقات میں کیا جائے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مملکت میں گیس کی پیداوار میں 2030 تک 63 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ پیداوار 13.5 بلین کیوبک فٹ یومیہ سے بڑھ کر 21.3 بلین کیوبک فٹ ہو جائے گی۔‘
سعودی وزیر توانائی نے اتوار کو ظہران میں الجافورہ گیس فیلڈ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے، سعودی آرامکو کے گیس نیٹ ورک کے توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے پر عملدرآمد کےلیے معاہدوں کی تقریب میں شرکت کی۔
الجافورہ مملکت کی سب سے بڑی غیر وابستہ گیس فیلڈ ہے جس میں قدرتی گیس کا تخمینہ 200 ملین ایس ایس ایف ’معیاری کیوبک فٹ‘ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’گیس فیلڈ کی کل پیداوار اور گیس پائپ نیٹ ورک میں توسیع سعودی جی ڈی پی میں سالانہ تقریبا 20 بلین ڈالر کا حصہ ہو گا۔‘
سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ’ہم سعودی آرامکو کے ساتھ مل کر ایکسپلوریشن اور ڈسکوری پروجیکٹس کو بڑھانے کے لیےکام کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’وزارت نے 2019 سے سعودی آرامکو کے ساتھ مل کر مکس انرجی میں مملکت کے اہداف کے لیے کام کیا ہے۔ جعفہرہ گس فیلڈ نیٹ ورک کی توسیع اسی کا نتیجہ ہے جو تقریبا 10 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی کمی کے مترادف ہے اور یہ ان بنیادوں پر ہے جس پر سعودی گرین انیشیٹو بنایا گیا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب میں تیل و گیس کے شعبے میں میتھین کے اخراج کا حجم 0.05 فیصد ہے جبکہ امریکہ جیسے دیگر ممالک میں یہ شرح 0.2 فیصد ہے۔ سعودی عرب عالمی سطح پر اس گیس کے اخراج کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔‘