آرامکو کے تیل اور گیس کے ذخائر کا تخمیہ 259 بلین بیرل
کورونا کے دوران محفوظ ذخائر میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کی تیل کمپنی ’آرامکو‘ کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ ذخائر رکھنے والی کمپنیوں میں سرفہرست ہے۔
’اسٹاسٹیا‘ کی جانب سے سروے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ’ آرامکو کے تیل اور گیس کے ذخائر کا تخمیہ 259 بلین بیرل کے قریب لگایا گیا ہے یعنی یہ ذخائر’ایکسو موبیل‘ ، شیفرون ، ٹوٹل انرجیز، شیل اور بی بی کمپنیوں کے مجموعی ذخائر کے مساوی ہیں‘۔
عام طور پر خام تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر میں تبدیلی ہوتی ہے جو قیمتوں اور نئے وسائل کی دریافت کے اعتبار سے ان میں کمی و بیشی ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
امریکی توانائی انفارمیشن کی سالانہ مالیاتی رپورٹ جو 187 کمپنیوں کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کی گئی میں کہا گیا کہ تیل اور قدرتی گیس کے محفوظ ذخائر میں سال 2022 میں 2 فیصد کمی ہوئی۔
کووڈ 19 کے دوران میں محفوظ ذخائر میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے اثرات سال 2020 میں سامنے آئے تاہم سال 2021 میں ذخائر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔