موسم گرما میں برطانوی شہری بحرین سمیت کن ممالک کا سفر کرسکیں گے
’ٹریفک لائٹ سسٹم‘ کے ذریعے بحرین جیسے مقامات کا سفر کر سکتے ہیں۔(فوٹو روئٹرز)
برطانوی حکومت کے ذرائع نے مشورہ دیا ہے کہ برطانوی شہری اس موسم گرما میں ’ٹریفک لائٹ سسٹم‘ کے ذریعے بحرین جیسے مقامات کا سفر کر سکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وہ ممالک جو برطانیہ کے ساتھ ویکسینیشن کی شرح زیادہ رکھتے ہیں ان میں بحرین، اسرائیل، مالٹا اور امریکہ شامل ہیں اور وہ آنے والے موسم گرما میں مسافروں کے لیےسرفہرست ممکنہ مقامات ہیں۔
توقع ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن پیر کو اس حکمت عملی کو سامنے لائیں گے۔ اس نظام میں ممکنہ طور پر تین درجے شامل ہوں گے جن میں ’ گرین‘ مقامات کے مسافر قرنطینہ سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ ’امبر‘ یا ’ریڈ‘ ممالک جانے والے افراد کو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ویکسینیشن کی شرح ممالک کے نامزد کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی لیکن بہت کم جگہوں کو ’ گرین‘ کے نام سے درج کیے جانے کی امید ہے۔