Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کی سمر سیزن میں 17 بین الاقوامی مقامات کےلیے پروازیں

پہلی مرتبہ مصر کا شمالی ساحلی شہر العلمین بھی شامل کیا گیا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب اور مشرق وسطی میں سب سے لوکاسٹ ایئرلائن ’فلائی ناس‘ نے 2024 کے سمر سیزن کے لیے 17 بین الاقوامی مقامات کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب  کے مطابق یہ پروازیں مملکت کے 4 ایئرپورٹس ریاض، جدہ، مدینہ منورہ اور دمام کے ذریعے ان 17 بین الاقوامی مقامات تک جائیں گی۔  پہلی مرتبہ مصر کا شمالی ساحلی شہر العلمین  شامل کیا گیا ہے۔
فلائی ناس اس سال سمر سیزن میں جن بین الاقوامی مقامات پر اپنی پروازیں چلائے گی ان میں عمان کا شہر صلالہ، ترکی کا انطالیا، بودروم، استنبول اور ترابزون، جارجیا میں تبلیسی اور باتومی، آذربائیجان کا باکو، مصرمیں شرم الشیخ، الغردقہ اور العلمین، جمہوریہ چیک کا شہر پراگ، بوسنیا کا دارالحکومت سرائیو، البانیہ کا شہر ترانا، مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پوڈگوریکا کے علاوہ آسٹریا کے ویانا اور سالسبرگ شہر شامل ہیں۔
فلائی ناس کا کہنا ہے تمام بکنگ چینلز کے ذریعے ہفتے کے تمام دن یا اپنے ٹریول ایجنٹس کے ذریعے بھی بکنگ کراسکتے ہیں۔
فلائی ناس 1500 سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں کے ذریعے 70 ملکی اور بین الاقوامی مقامات کو جوڑتی ہے۔ فلائی ناس 2007 میں اپنے فضائی سفر کے آغاز کے بعد سے اب تک 78 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرچکی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: