مدینہ منورہ آنے والے حجاج اور زائرین یہاں کے تاریخی مقامات اور مساجد بھی دیکھ رہے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ کی تاریخی مسجد ’قبلتین‘ میں روزانہ سیکڑوں حجاج پہنچ رہے ہیں اور یہاں نماز ادا کرتے ہیں ۔یہ وہ مسجد ہے جہاں دوران نماز قبلے کی تبدیلی کا حکم ہوا تھا۔

مسجد قبلتین مسجد نبوی کے مغرب میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ سب سے نمایاں تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جہاں زائرین مدینہ میں اپنے قیام کے دوران جاتے ہیں۔
مسجد قبلتین کے تمام ترقیاتی کام مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی قبلتین کلچرل پروجیکٹ کے تحت کیے جاتے ہیں۔
