Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جڑی ہوئی بچیاں حوا اور خدیجہ آپریشن کےلیے سعودی عرب پہنچ گئیں

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں بچیوں کا آپریشن کیا جائے گا (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے برکینابے سے دو جڑی ہوئی بچیوں حوا اور خدیجہ کو وزارت دفاع کی ایئرایمبولینس کے ذریعے مملکت لایا گیا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں بچیوں کا آپریشن کیا جائے گا۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے پروگرام کے تحت جڑے ہوئے بچوں کو علیحدہ کرنے کے آپریشنز میں سعودی عرب دنیا میں سب سے آگے ہے۔

مملکت میں جڑے ہوئے بچوں کے اب تک  54 کامیاب  آپریشن  کیے گئے (فوٹو: اخبار 24)

 جڑے بچوں کے علاج اور انہیں جدا کرنے کے آپریشنوں میں مہارت حاصل کی ہے۔ بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے مملکت کی تعریف کی جارہی ہے۔ 
مملکت میں 32 برس  کے دوران جڑے ہوئے بچوں کے اب تک  54 کامیاب  آپریشن کیے گئے۔
آپریشن کی شروعات 31 دسمبر 1990 سے کی گئی تھی۔ میڈیکل ٹیم کے ہیڈ شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ ہیں۔

شیئر: