Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سیاحوں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ترک شہری گرفتار

اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے نشے میں اس جرم کا ارتکاب کیا۔ (فوٹو: اخبار24)
ترکیہ کے شہر استنبول کے ایک ریستوران میں ترک شہری کو سعودی سیاحوں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ترک پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کے بعد مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کیا جسے ایک ریستوران میں موجود سعودی سیاحوں کو دھمکیاں دیتے دیکھا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے نشے میں اس جرم کا ارتکاب کیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور چاقو لہراتے ہوئے ریستوران میں بیٹھے سیاحوں کو دھمکا رہا ہے۔
وڈیو میں یہ بھی سنا جا سکتا ہے کہ حملہ آور چیختے ہوئے کہہ رہا ہے عربی مت بولو تم ترکیہ میں ہو۔
بعد ازاں حملہ آور کو ریستوران سے باہر نکال دیا گیا۔
ترک پولیس نے حملہ آور کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا وہ نشے میں تھا۔ ملزم کو  قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کےلیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے  کردیا گیا۔

شیئر: