Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ترکیہ کی متعدد کمپنیوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

تقریب میں دونوں ملکوں کے متعدد سینیئر حکام بھی موجود تھے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کو ترکیہ کی ڈیفنس انڈسٹریز کے چیئرمین پروفیسر خلوک گرکن اور کئی اہم اداروں کے سربراہان سے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی وژن 2030 کےمطابق عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی وزیر دفاع  اور ترک ڈیفینس انڈسٹریز اتھارٹی کے چیئرمین نے سعودی عرب اور ترکیہ کی متعدد کمپنیوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں دونوں ملکوں کے متعدد سینیئر حکام بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں شہزادہ خالد بن سلمان نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران انقرہ میں ترکیہ کی ایرو سپیس انڈسٹریز کمپنی اور استنبول میں ڈیفنس انڈسٹریز کمپنی کا دورہ کیا۔
سعودی وزیر دفاع کو دونوں کمپنیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ترک کمہنوں کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا، ان کی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا۔
قبل ازیں سعودی وزیر دفاع نے انقرہ میں ترکیہ کی کمپنی برائے دفاعی صنعت کے وفد سے ملاقات کی۔ 

شیئر: