خطاط، عبدالرحیم امین بخاری جن کا نام غلاف کعبہ پر تحریر کیا جاتا ہے
خطاط، عبدالرحیم امین بخاری جن کا نام غلاف کعبہ پر تحریر کیا جاتا ہے
ہفتہ 6 جولائی 2024 0:06
غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کا نگران اعلی مقرر کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
خطاط عبدالرحیم امین بخاری خانہ کعبہ کے دروازے اور غلاف پر کام کرنے والے اولین خطاطوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے غلاف کعبہ اور باب کعبہ کو اپنی خطاطی کے ہنرسے سجایا۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق عبدالرحیم امین بخاری مکہ مکرمہ میں 1335ھ مطابق 1917 میں پیدا ہوئے۔ انہیں بچپن سے خطاطی کا شوق تھا۔
عبدالرحیم امین بخاری نے صرف 15 برس کی عمر میں کسوہ کعبہ میں شمولیت اختیار کی اور بہترین کارکردگی پر اپنے شعبے میں فنی کارکنوں کے تکنیکی سربراہ مقرر ہوئے۔
خطاط عبدالرحیم امین بخاری وہ شخص ہیں جنہوں نے شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور میں غلاف کعبہ بنانے میں حصہ لیا۔
انہیں 1382ھ مطابق 1962 میں ام الجود میں غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کا نگران اعلی مقرر کیا گیا۔
انہوں نے 1363ھ مطابق 1943 میں خانہ کعبہ کے پہلے دروازے پر ’خط الثلث‘ میں خطاطی کی اور ڈیزائن کرنے میں حصہ لیا۔ دوسرا دروازہ جو شاہ خالد بن عبدالعزیز کے دور میں لگایا گیا۔
1399ھ مطابق 1978 میں شاہ خالد آل سعود کے حکم پر انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کو اپنے فن خطاطی سے سجایا۔
عبدالرحیم امین ’خط الثلث کے ماہر مانے جاتے ہیں اور انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے پر اپنے فن کو انتہائی نفاست اور خوبصورت انداز میں پیش کیا۔
شاہ فیصل بن عبدالعزیز نے اپنے دور میں حکم دیا تھا کہ خطاط عبدالرحیم امین کا نام خانہ کعبہ کے غلاف پر لکھا جائے جس پر آج بھی عمل جاری ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں