Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر نے غلاف کعبہ حوالے کیا ( فوٹو: اخبار24)
 مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے نائب چئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے کیلد بردار کعبہ  کے حوالے کردیا۔ 
ایس پی اے کے مطابق وزیر حج وعمرہ،مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیرمین  ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور کلید بردار کعبہ کے نائب عبدالمالک بن طہ الشیبی نے دستاویز پر دستخط کیے ۔ 


ڈاکٹر الربیعہ اور کلید بردار کعبہ کے نائب نے دستاویز پر دستخط کیے (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ اب غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔ 

شیئر: