Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن: سٹی واک میں ’قاہرہ کی راتیں‘ زائرین میں مقبول

مصری پکوان اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
جدہ سیزن 2024 میں قائم کیا گیا تفریحی پویلین سٹی واک میں موجود ’قاہرہ کی راتیں‘ زائرین کے لیے مقبول ہورہا ہے۔ مصری ثقافت کو اجاگرکرنے کے علاوہ مصر کے معروف کھانوں کے اسٹالز بھی  لگائے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مصری پویلین میں آنے والوں کا کہنا تھا کہ یہاں آکرایسا لگتا ہے کہ ہم مصر میں ہی موجود ہیں۔
انتظامیہ نے اس مصری طرز تعمیر کو اجاگر کرتے ہوئے اسی طرح کے ماڈلز بنائے ہیں جبکہ ’قاہرہ کی راتیں‘ کے عنوان سے جو مقامات تیار کیے گئے ہیں وہاں ان روایتی قہوہ خانوں کو تیار کیا گیا ہے جو مصر میں عام ہیں۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ یہاں آکرایسا محسوس ہوتا ہے کہ مصر میں ہی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

مصر کے شہر قاہرہ کے معروف محلوں کی عکاسی کرتے ہوئے ماڈلز میں گھومنے والے چند لمحات کے لیے خود کو مصر میں ہی محسوس کرتے ہیں۔ قدیم مصری لباس میں ملبوس افراد وہاں آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جبکہ موسیقار مصر کی دھنیں بجانے میں مصروف ہیں تاکہ وہی سما مہیا کیا جاسکے جو قاہرہ کی شاموں کا ہوتا ہے۔
مصری خواتین کے روایتی ملبوسات کے علاوہ وہاں تیار کیے جانے والے دستکاری کے نمونوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ علاقے کے روایتی پکوان بھی اس پویلین میں غیرمعمولی طورپر پسند کیے جارہے ہیں۔

شیئر: