Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورو کپ 2024: انگلینڈ سیمی فائنل میں نیدرلینڈ کا سامنا کرے گا

پہلا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم سپین یا فرانس سے اتوار کو فائنل کھیلے گی۔ فائل فوٹو اے پی
یورو کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نیدرلینڈ سے میچ جیت کر ایک بار پھر فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔ یہ میچ جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں کھیلا جائے گا۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس  کے مطابق  یورپی چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم سپین یا فرانس سے اتوار کو فائنل کھیلے گی۔
کوارٹر فائنل راؤنڈ میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو 1-1 سے ڈرا ہونے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا دوسرے کوارٹر فانئل میں نیدرلینڈز نے ترکی کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔
انگلینڈ کے ٹیم مینجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے گروپ مرحلے کے میچز میں شائقین  کی جانب سے ان پر پلاسٹک کپ پھینکنے پر کہا ہے کہ انگلینڈ کے شائقین کے ردعمل سے نمٹنا  کافی مشکل ہے۔
انگلینڈ اور نیدرلینڈ کے مابین سیمی فائنل میچ کے ریفری فیلکس زویر ہوں گے، جرمنی میں ان پر میچ فکسنگ اسکینڈل ملوث رہنے کا بھی الزام ہے۔
انگلینڈ کے مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم کو 2021 میں بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے ریفری فلیکس زویر پر تنقید کرنے پر 40,000 یورو جرمانہ بھی ہوا تھا۔

نیدرلینڈ کے فارورڈ گاکپو سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

نیدرلینڈ نے یورو 2024 میں اب تک اپنے پانچ میچوں میں سے صرف ایک میچ میں رومانیہ کے خلاف ابتدائی گول کیا۔
نیدرلینڈ 1988 میں ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد سے یورپی چیمپیئن شپ کے فائنل میں نہیں پہنچا جب کہ آخری بار 2004 میں نیدرلینڈ سیمی فائنلسٹ رہا ہے۔

انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا۔ فوٹو اے ایف پی

یورو کپ میں انگلینڈ نے اضافی وقت میں سلواکیہ اور پھر سوئٹزرلینڈ کو پنالٹیز پر شکست دینے کے بعد گذشتہ 10 دنوں میں نیدرلینڈز سے ایک گھنٹہ زیادہ کھیلا ہے جب کہ نیدرلینڈ نے اضافی وقت میں جانے کے بغیر رومانیہ اور ترکی کے خلاف میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی ہے۔
نیدرلینڈ کے فارورڈ گاکپو یورو 2024 میں تین گول کے ساتھ سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

شیئر: