Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو اور لوکا موڈرک یورو کپ 2024 کھیلیں گے

کرسٹیانو رونالڈو چھٹی بار یورو کپ میں حصہ لے کر ریکارڈ قائم کریں گے۔ فائل فوٹو انسٹاگرام
فٹبال کی دنیا کے روشن ستارے 39 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور 38 سالہ لوکا موڈرک یورپین فٹبال چیمپئن شپ یورو کپ 2024 میں حصہ لے رہے ہیں۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو چھٹی بار یورو کپ میں حصہ لے کر ریکارڈ قائم کریں گے۔
جرمنی میں 14 جون سے شروع ہونے والی یورپین چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کروشیا کے لوکا موڈرک جو ریئل میڈرڈ کے لیے کھیل رہے ہیں ان  کے لیے بھی بہترین پرفارمنس کے سامنے بڑی عمر کوئی معنی نہیں رکھتی۔
فٹ بال کے کھیل میں دن بدن جدت اور کھیل میں تیزی اور شدت کے باوجود یہ بہترین کھلاڑی اپنے کیریئر کو طویل عرصے تک بڑھا رہے ہیں۔ 
بنیادی طور پر جسمانی فٹنس اور سٹیمینا کی اعلیٰ سطح  بے شک ایتھلیٹ کے لیے ضروری ہے تاہم ان کی کارکردگی اور مہارت ہمیشہ میچ میں اہم رہی ہے۔
فٹ بال میں تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والے انگلش فٹبال کوچ اور سپوسٹس سائنٹسٹ  ٹونی سٹروڈوک نے بتایا ہے کہ ہم پیشہ ورانہ مہارت کی بڑھتی ہوئی سطح کے ساتھ 80 اور 90 کی دہائیوں سے باہر نکل آئے ہیں۔
کھیل کی سائنس اس بات پر بھرپور اثرانداز ہوئی ہے کہ جدید دور کے کھلاڑی کو خوراک، غذائیت، طرز زندگی، تربیتی پروگراموں کے حوالے سے کس طرح تیاری کرنی چاہئے۔

جسمانی فٹنس اور سٹیمینا کی اعلیٰ سطح ایتھلیٹ کے لیے ضروری ہے۔ فوٹو سپورٹس خبری

ٹونی سٹروڈک اس وقت ویسٹ برومویچ البیون میں میڈیکل کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ، آرسنل اور انگلینڈ کی ٹیم میں نمایاں کردار ادا کیے ہیں۔
ٹونی سٹروڈک نے یونائیٹڈ کلب میں رونالڈو کے ساتھ وقت گزارا ہے جب پرتگال کے فارورڈ نے  خود کو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر پہچان کرائی۔
سٹروڈوک نے بتایا کہ چار، پانچ سال قبل میں نے کہا تھا کہ پرتگال کے رونالڈو 40 سال کی عمر تک کھیل سکتے ہیں ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں رہے گا، اس کے لیے انہوں نے خود کو تیار رکھا ہے۔ 

 لوکا موڈرک کے لئے بھی بڑی عمر کوئی معنی نہیں رکھتی۔ فائل فوٹو گیٹی امیجز

سٹروڈوک نے کہا کھلاڑیوں کے طرز زندگی میں بہتری کیریئر کو طول دے رہی ہے، بہت سے کھلاڑی فٹنس اور کنڈیشنگ کے ماہرین کی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے یہ یقینی بناتے ہیں کہ وہ آف سیزن کے دوران بھی اپنی فٹنس پر توجہ دیں۔
بہت سے کھلاڑی اپنی خوراک پر بھرپور توجہ دیتےہوئے نجی باورچیوں کی خدمات پر بھی انحصار کرتے ہیں جو غذائیت کے لحاظ سے کھلاڑیوں کے لیے متوازن خوراک تیار کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ معروف فٹبال کلبوں میں خوراک کے ساتھ غذائیت کے شعبے ہوتے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو مخصوص کھانوں میں مدد کے ساتھ غذا کے بارے میں معلومات فراہم کی جاسکے۔

رونالڈو میں شروع سے ہی بہترین کھلاڑی بننے کا شوق تھا۔ فوٹو اے ایف پی

مانچسٹر یونائیٹڈ میں مساجر کے طور پر خدمات انجام دینے والے  روڈ تھورنلے  نے بتایا ہے کہ رونالڈو میں شروع سے ہی بہترین کھلاڑی بننے کا شوق تھا،  رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ میں آتے ہی دوسرے ہی دن سے دنیا کے بہترین فٹبالر بننا چاہتے تھے۔
تھورنلے نے بتایا کہ کرسٹیانو رونالڈو ایسے لڑکوں میں شامل تھے جن کے بارے میں آپ جانتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایک دن بڑا کھلاڑی بنے گا اور رونالڈو نے ایسا ثابت کیا۔

شیئر: