Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا نے کوک سٹوڈیو پاکستان کے گانے ’بلاک بسٹر‘ پر امباپے کا ٹک ٹاک شیئر کردیا

فیفا نے ٹک ٹاک پر فرانسیسی فٹبالر مباپے کی ویڈیو شیئر کی جس پر کوک سٹوڈیو پاکستان کے گانے ’بلاک بسٹر‘ کے بول شامل کیے گئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی گانے اور مواد شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
فیفا نے ایک مرتبہ پھر سے ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پاکستانی گانا شیئر کر دیا۔
فیفا نے ٹک ٹاک پر فرانسیسی فٹبالر مباپے کی ویڈیو شیئر کی جس پر کوک سٹوڈیو پاکستان کے گانے ’بلاک بسٹر‘ کے بول شامل کیے گئے۔
کوک سٹوڈیو پاکستان کے پروڈیوسر ذوالفقار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ہماری آواز، ہماری بِیٹ سرحدوں کو عبور کر رہی ہے، وہ اہداف حاصل کر رہے ہیں جو کبھی ناممکن دکھائی دیتے تھے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان آپ کو مبارک ہو۔ یہ ہمارے لیے شاندار اور بہت بڑی بات ہے۔‘ 
انہوں نے مزید لکھا کہ ’بالکل ناقابلِ یقین ہے۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Xulfi (@zulfiqarjkhan)

فیفا کی جانب سے یہ مخصوص پوسٹ خطے کے عوام کے لیے ٹارگٹ پوسٹ ہے۔
اس سے قبل فیفا عید کے موقع پر پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کے حوالے سے بھی صرف پاکستانی صارفین کے لیے پوسٹ کر چکا ہے۔
 

@fifaworldcup

Mbappe's "BLOCKBUSTER” entry

♬ original sound - thequickstyle

فیفا کی جانب سے گزشتہ ماہ پاکستانی پنجابی سنگر عارف لوہار کے وائرل گانے ’آ تینوں موج کراواں‘ کے بول شامل کر کے لائنل میسی کی سالگرہ پر ایک پوسٹ کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ فیفا نے 8 جولائی کو انگلش فٹبالر بوکایو ساکا کی تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کی اور کیپشن لکھا کہ ’ساکا کر لے گا۔‘
فیفا نے یہ کیپشن پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی ایک پوڈکاسٹ میں کپتان بابر اعظم کے لیے بولے گئے مشہور جملے "کنگ کر لے گا" سے متاثر ہو کر لگایا۔
 
دراصل فیفا دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کسی ایک ملک یا خطے میں مخصوص پوسٹ کرتا ہے۔
 
یہ مخصوص پوسٹ ورلڈ وائڈ نظر نہیں آتی بلکہ صرف اسے ایک ملک کے صارفین ہی دیکھ سکتے ہیں۔

شیئر: