جکارتہ..... انڈونیشی دارالحکومت میں ایک شخص نے اپنے گھر کے باغیچے میں شوقیہ طور پر کچھ مینڈک پال رکھے تھے۔ ایک دن اس نے ان سبھوں کو باہر نکالا اور انہیں ایک خاص ترتیب سے رکھا ساتھ ہی ایک اہرام نما ڈھانچہ انکے قریب رکھ دیا۔ تقریباً20 منٹ کے بعد وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان مینڈکوں نے ایک دوسرے پر سوار ہوکر ”اہرام“ کی شکل اختیار کرلی ۔ دو مینڈک کے بچے اپنی ماں کی پیٹھ پر سوار ہوئے اس طرح اس اہرام کی تشکیل ممکن ہوئی۔ موقع کی وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ سارے مینڈک پالتو قسم کے ہیں اور انڈونیشیا کے اکثر لوگ اسے اسی طرح پالتے ہیں جس طرح دوسرے لوگ ایکوریم میں مچھلیاں پالتے ہیں۔ موقع کی تصویر اور وڈیو شوقیہ فوٹو گرافر سانتو ینسن نے اتاری ہیں اور وہی ان مینڈکوں کے مالک بھی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ انہوں نے ان مینڈکوں کو تازہ ہوا کھلانے کے لئے باہر نکالا تھا کہ یہ کمال کر بیٹھے ۔