Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکس ’ڈِس لائیک‘ کا بٹن متعارف کروانے جا رہا ہے؟

تازہ ترین آزمائش سے پتہ چلتا ہے کہ ریپلائز پر ’ڈاؤن وٹنگ‘ کا بٹن متعارف کروایا جائے گا (فوٹو: سکرین گریب، سوشل میڈیا)
دنیا کی مشہور ترین شخصیات کی فہرست میں شمار ہونے والے ایلون مسک کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لائیک کے علاوہ اب ’ڈِس لائیک‘ کا بٹن بھی دکھائی دے گا یعنی اگر کسی کی پوسٹ پسند نہیں آئی تو ناپسندیدگی کا اظہار کر سکیں گے۔
کمپنی نے اس سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن ٹیکنالوجی کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ’ڈاؤن ووٹ‘ آئیکن کے بجائے ’ڈس لائیک‘ کا بٹن متعارف کرنے پر غور کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق الیون میسک کے ٹوئٹر کو خریدنے سے پہلے ہی کمپنی نے 2021 میں اس فیچر کو آزمائشی بنیادوں پر لانچ کیا تھا تاہم عوام کو اس تک رسائی نہیں دی تھی۔
اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز پر ریورس انجینئر ’آرون پیرس‘ نے ایکس کے آئی او ایس ایپ پر ایسے ’ریفرنسز‘ کو دریافت کیا تھا جو ایک ’ڈاؤن ووٹ‘ فیچر کی نشاندہی کرتے ہیں جو ممکنہ طور ایپ کے نئے ورژن میں متعارف کروایا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب ’آرون پیرس‘ نے آئی او ایس ایپ میں کچھ ایسی تصاویر بھی دریافت کی ہیں جن سے معلوم پڑتا ہے کہ اس بٹن کا ڈیزائن ٹوٹے ہوئے دل کے جیسا ہو سکتا ہے۔
ابتدائی طور پر کمپنی نے تمام پوسٹس پر ’ووٹنگ‘ اور ’ڈاؤن ووٹنگ‘ دونوں بٹنوں کا تجربہ کیا تھا تاہم، تازہ ترین تجربے سے پتہ چلتا ہے کہ صرف جوابات پر ’ڈاؤن وٹنگ‘ کا بٹن متعارف کروایا جائے گا۔

شیئر: