سعودی ٹیک فرم کی ایلون مسک کی کمپنی میں سرمایہ کاری
سعودی ٹیک فرم کی ایلون مسک کی کمپنی میں سرمایہ کاری
منگل 28 مئی 2024 19:35
سرمایہ کاری کا مقصد اس امید افزا شعبے میں ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی ٹیک فرم ’المعمرانفارمیشن سسٹمز کمپنی‘ ایلون مسک کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی’ ایکس اے آئی کارپوریشن‘ میں دس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سعودی عرب کے نیوز چینل الاخباریہ کے مطابق سعودی کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ سرمایہ کاری xAI کی سیریز B فنڈنگ راؤنڈ کا ایک حصہ ہے، جس کا ابتدائی تخمینہ 18 ارب ڈالر ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق ایلون مسک کی اے آئی کمپنی انسانی سائنسی دریافت کو تیز کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس تیار کرنے پر مرکوز ہے۔
الاخباریہ نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوری میں المعمر انفارمیشن سسٹمز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عالمی AI کمپنیوں میں سیلف فنانسنگ کے ذریعے سرمایہ کاری پورٹ فولیو کے لیے چار کروڑ ریال مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔
سرمایہ کاری کا مقصد اس شعبے میں ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔
مزید برآں سعودی ٹیک فرم نے اپنی تکنیکی مہارتوں اور خدمات کی پیشکشوں کے ذریعے مملکت میں سسکو ماسٹر سکیورٹی سپیشلائزیشن حاصل کی ہے۔
المعمرکمپنی کو سسکو پارٹنر لوکیٹر میں سسکو ماسٹر سکیورٹی سپیشلائزیشن کے حامل کے طور پر درج کیا جائے گا۔
ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کا مقصد ’کائنات کو جانیں گے‘ کے زیر عنوان مصنوعی ذہانت کے ذریعے الفا سٹار، الفا کوڈ کے شعبے کو آگے بڑھانا ہے۔
موجودہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماڈلز کا مقابلہ کرنے کے لیے جولائی 2023 میں شروع کی گئی ٹیک فرم ایکس ایپ ’سابق ٹویٹر‘ کے 500 ملین سے زیادہ صارفین تک اپنی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے ایکس کارپوریشن کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
سعودی عرب ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پائیدار عالمی ترقی ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں سعودی عرب کی قومی حکمت عملی مملکت کو 2030 تک گلوبل ٹیک لیڈر کے طور پر پہچان کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں