Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد سے سعودی سفیر کی ملاقات

سعودی قیادت کی جانب سے شیخ محمد بن راشد کو تہنیتی پیغام پہنچایا (فوڈو: ایس پی اے)
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سنیچر کو امارات میں سعودی سفیر سلطان بن عبداللہ العنقری کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دبئی کے حکمراں نے جو امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم بھی ہیں سعودی سفیر کو ان کے مشن میں کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی سفیر نے سعودی قیادت کی جانب سے شیخ محمد بن راشد کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔ امارات کی حکومت اورعوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ امارات میں نئے سعودی سفیر کا تقرر گزشتہ برس کیا گیا تھا۔ انہوں نے اکتوبر میں وزارت خارجہ میں اپنی اسناد سفارت پیش کی تھیں۔

شیئر: