Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر سے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ملاقات

’ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا‘ (فوٹو: اسحاق ڈار ایکس اکاؤنٹ)
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔
جمعے کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی سفیر سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
’ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔‘
اس موقع پر اسحاق ڈار نے حج کے موقع پر حجاج کو فراہم کی گئی سہولیات پر سعودی حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔

شیئر: