یمن میں یتیم بچوں کی نگہداشت سے منسلک افراد کو تربیت دی جائے گی۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے کنگ سلمان امدادی مرکز نے یمن کی وزارت سماجی امور و محنت کے ساتھ مل کر تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یمن کے ساحلی شہر حضرموت میں جاری اس پروگرام میں یتیموں کی نگہداشت کے اداروں سے منسلک افراد کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔
اس کا آغاز ’سند پروگرام برائے یتما‘ منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ہنر مندی کی نشوونما، علم میں اضافہ اور عملی رویے کی تربیت کے ذریعے یتیم بچوں کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے یتیموں کے تحفظ اور دیکھ بھال سے متعلق مختلف طریقوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
’سند منصوبہ‘ یتییم بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے سماجی، تعلیمی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے پروگرام فراہم کرتا ہے۔
اس پروگرام کے تحت یمن کے علاقے حضرموت اور تعز گورنریٹس میں یتیموں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے 30 سماجی کارکنوں کو تربیتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں