Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینئرنگ کے شعبوں میں سعودائزیشن کی ڈیڈ لائن ختم، اتوار سے کارروائی شروع

جن اداروں میں 5 کارکن ہیں ان میں 25 فیصد سعودی ملازم رکھنا ہوں گے(فوٹو، ایکس )
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے انجینئرنگ کے شعبے میں 25 فیصد سعودائزیشن کے لیے مقرر کی جانے والی ڈیڈ لائن اتوار کو ختم ہو جائے گی۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے مملکت میں انجینئرنگ کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی تھی کہ سعودائزیشن کے مرحلہ وار پروگرام پرعمل کیا جائے۔
وزارت نے ایسی کمپنیاں جہاں کام کنرے والے انجینئرز کی تعداد 5 تک ہے انہیں اس امر کا پابند بنایا گیا تھا کہ وہ تعداد کے مطابق 25 فیصد سعودی کارکنوں کو اپنے اداروں میں تعینات کریں۔ اس ضمن میں وزارت نے 21 جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی جس کے بعد مختلف اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ ٹیموں کے ذریعے سعودائزیشن کمیٹی تفتیشی مہم کا آغاز کرے گی۔
سعودائزیشن کمیٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں انجینئرنگ کے شعبے میں کام کرنے والی چھوٹی کمپنیوں میں 25 فیصد سعودی کارکنوں کو ملازمت فراہم کرنے سے 8 ہزار کے قریب ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جاسکیں گے۔

نجی شعبے میں سعودی شہریوں کو ملازمت فراہم کرنا ضروری ہے(فوٹو، ایکس )

واضح رہے سعودائزیشن پروگرام کا مقصد مملکت کے نجی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ بے روزگاری پر قابو پایا جاسکے اس ضمن میں جاری پروگرام کے تحت مختلف اداروں کو پابند بنایا جاتا ہے کہ وہ اپنے یہاں غیرملکی کارکنوں کے جگہ سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کریں۔

شیئر: