Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینئرنگ کے شعبوں میں سعودائزیشن ، 21 جولائی سے عمل درآمد

پروگرام کا مقصد زیادہ سے زیادہ تعداد میں مقامی شہریوں کو روزگار دلانا ہے(فوٹو،ایکس)
مملکت میں انجینئرنگ کے شعبوں میں 25 فیصد سعودائزیشن کے قانون پر21 جولائی سے عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کے پروگرام پرعمل درآمد کےلیے وزارت بلدیات ودہی ترقی و ہاوسنگ کے تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جس پرتیزی سے کام جاری ہے۔
وزارت بلدیات کی ٹیمیں سعود آئزیشن کے قانون پرعمل درآمد کویقینی بنانے کےلیے متعدد اداروں پرمشتمل تفیشی ٹیمیں تشکیل دے گی تاکہ سعودی شہریوں کو روزگار کے وسیع مواقع کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

سعودی کارکنوں کو عملی تربیت بھی فراہم کی جائے گی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)

وزارت افرادی قوت کی جانب سے 25 فیصد سعودائزیشن کا جو ہدف مقرر کیا ہے ان میں سول انجینئرنگ ، انٹیرئیرڈیزائننگ، انڈسٹریل پلاننگ، تعمیرات ، میکینکل انجینئرنگ اورسروئرز کے شعبے شامل ہیں جن میں غیرملکی کارکنوں کے جگہ سعودی اہلکاروں کو تعینات کیا جائےگا۔
اس حوالے سے وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ وزارت مذکورہ شعبوں میں سعودی کارکنوں کی فراہمی میں معاونت کرے گی علاوہ ازیں سعودی کارکنوں کو عملی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

شیئر: