Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اتوار کو  سونے کے نرخ کیا رہے؟

ایک تولہ سونے کی قیمت 3377.37 ریال رہی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں اتوار 21 جولائی 2024 کو سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ہوا۔
تواصل نیوز کے مطابق مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونے  کے نرخ 289.62 ریال، 22 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 265.87 ریال رہے۔
مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط کے سونے کا استعمال ہے اس کی فی گرام قیمت 253.42 ریال رہی۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 217.22 ریال، 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 169.43 ریال ریکارڈ کی گئی۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کے نرخ 9005.33 ریال جبکہ ایک تولہ سونے کی قیمت 3377.37 ریال رہی۔
ایک کلو سونے کے بار کے نرخ 2 لاکھ 89 ہزار 560 ریال تک رہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: